18 فروری 2012 - 20:30

شام میں مسلح باغیوں نے اس ملک کےاٹارنی جنرل اور ایک جج کوقتل کر دیا ہے۔

ابنا: شام کی سرکاری نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کےمسلح باغیوں نے دہشتگردانہ کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے آج دو الگ الگ کارروائيوں میں اس ملک کے اٹارنی جنرل امروز نضال اور جسٹس محمد زیادہ کوشہر ادلب میں ان کے ڈرائیوروں سمیت قتل کر دیا۔
دوسری طرف مصر نےشام سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیاہے۔
حکومت مصر نے شام کےصدر بشار اسد پر دباؤ ڈالنے کے لئے یہ اقدام کیا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد ملک میں اصلاحات کے پروگرام پرعمل درآمد کر رہے ہيں لیکن بعض عرب ممالک مغرب اور صیہونی حکومت کی چاپلوسی میں بشار اسد حکومت پر دباؤ کاسلسلہ جاری رکھے ہوئےہيں۔

درایں اثنا حزب اللہ لبنان اور تحریک امل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شام کی عوامی حکومت ملک میں اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہے۔

حزب اللہ لبنان اورتحریک امل نے لبنان کےجنوبی شہرصور میں ایک مشترکہ اجلاس کےبعد اپنےاختتامی بیان میں کہاہے کہ شام کےموجود ہ حالات اس ملک میں ثبات و استحکام کےلئے خطرناک ہيں اورسازشی عناصر، حکومت شام کی جانب سے استقامت کی حمایت کی بنا پر اس پر یلغار کئے ہوئے ہیں۔
........ 
/169